مین بازار کنجاہ میں ہوائی فائرنگ تاجروں میں خوف و ہراس انتظامیہ خاموش تماشائی

گجرات: مین بازار کنجاہ میں ہوائی فائرنگ تاجروں میں خوف و ہراس انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ، تفصیلات کے مطابق مین بازار کنجاہ میںدن دیہاڑے سرے عام ہوائی فائرنگ تاجروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، انتظامیہ کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا کنجاہ کے تاجروں اور شہریوں نے آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی ایس او گجرات سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کنجاہ میں ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور کنجاہ میں امن و امان کی بحالی کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے جائے تاجروں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔