گجرات میں سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے حادثات اور جرائم میں اضافہ ہوگیا

گجرات (جی پی آئی)گجرات میں سٹریٹ لائٹس بند ہونے سے حادثات اور جرائم میں اضافہ ہوگیا ہے شہر بھر میں لگائی گئی سٹریٹ لائٹس رات کے وقت اکثر بند ہوتی ہیں شدید دھند اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہر بھر میں اندھیرا چھا جانے سے ٹریفک حادثات اور جرائم کی شرح میں بے انتہاء اضافہ ہو چکا ہے جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے گجرات کے درمیان چبلقش کے باعث سٹریٹ لائٹس روشن نہیں کی جاتیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کروڑوں روپے بجٹ کی لاگت سے لگائی گئی اسٹریٹ لائٹس چلانے کی ذمہ داری ٹی ایم اے پر ہے جبکہ ٹی ایم اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں اسٹریٹ لائٹس چلانے کا اختیار نہیں ہے اس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہے۔