گجرات پریس کلب کی کابینہ کا اجلاس صدر وسیم اشرف بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی) گجرات پریس کلب کی کابینہ کا  اجلاس صدر وسیم اشرف بٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلا س کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، جس کی سعادت فنانس سیکرٹری محمود اختر محمودنے حاصل کی جبکہ جنرل سیکرٹری اعجاز احمد شاکر نے سابقہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی جس کی کابینہ نے متفقہ طور پر منظوری دی ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب کی نئی رکنیت سازی کی جائیگی اس ضمن میں رکنیت کے خواہشمند صحافی 15نومبر تک اپنی درخواستیں پریس کلب میں جمع کرا دیں ، کابینہ نے متفقہ طور پر ڈویلپمنٹ کمیٹی تشکیل دی ، جس کے چیئرمین مرزا منیر حسین کو بنایا گیا ، جبکہ محمود اختر محمود اور ظہیر مرزا کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

متذکرہ کمیٹی کلب کے مین ہال اور لائبریری کی تزئین و آرائش کے لیے فوری اقدامات کرے گی ، اجلاس میں پریس کلب کی کابینہ کی ابتک کی کارکردگی پر غور و خوض اور اطمینان کا اظہار کیا گیا،اجلاس مین سینئر نائب صدر سید عرفان جعفری ، فنانس سیکرٹری محمود اختر محمود ، جائنٹ سیکرٹری ظہیر مرزا ، سیکرٹری اطلاعات محمد سجیل خان ، سیکرٹری لائبریری قنبر اعجاز شاہ شریک تھے۔