حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا

گجرات (جی پی آئی)حسینیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں میر الطاف حسین جعفری اور میر مشتاق جعفری کی ہمشیرہ اور میر جواد جعفری کی پھوپھو محترمہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اجلاس میں مولانا محمد زمان حسینی ، چوہدری منظور حسین وڑائچ، سید سرفراز حسین جعفری ، سید الطاف عباس کاظمی ، ڈاکٹر سید زاہد حسین ، سید رضا نقوی ، سید سرور حسین شاہ ، سید مظہر زیدی ، سید مشکور مہدی زیدی ، میر فداحسین ، وقار حیدر ، چوہدری افضل ، چوہدری ذاکر، چوہدری شبیر ، وقار الحسن المعروف ہیرا ، میر ثقلین اکبر ، و دیگر بھی موجود تھے ۔