گریم سوان نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Graeme Swann the best player award

Graeme Swann the best player award

انگلینڈ : (جیو ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اسپنر گریم سوان کو موسم سرما کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے تیسری بار یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

پروفیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گریم سوان نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لے کر ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور انگلش ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن کا دفاع کرنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

نئی رینکنگ سسٹم کے تحت انہیں موسم سرما کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا اور دو لاکھ پانڈ کا چیک بھی پیش کیا گیا جو چیریٹی لو سنڈروم ٹرسٹ میں جمع کرا لیا گیا ہے۔ گریم سوان اس سے قبل دو مرتبہ یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ گریم سوان نے ایم وی پی ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو مستقبل میں بھی مزید فتوحات دلواں۔