گزشتہ سال یوریا کے استعمال میں بارہ فیصد کمی

Urea

Urea

زیر کاشت رقبے میں کمی ، بلند قیمتوں سے یوریا کے استعمال میں کمی سال 2012 کے دوران بارہ فیصد کمی ہوئی۔

اے کے ڈی سیکورٹیز کے مطابق جنوری سے دسمبر تک یوریا کی فروخت باون لاکھ سینتیس ہزار ٹن رہی جو پچھلے سال انسٹھ لاکھ اٹھارہ ہزار ٹن کی سطح پر موجود تھی تاہم دسمبر کے ماہ میں یوریا کی فروخت ایک سو بانوے فیصد اضافے سے ساڑھے نو لاکھ ٹن سے زائد رہی۔

سال 2012 کے دوران ڈی اے پی کی فروخت چھ فیصد اضافے سے گیارہ لاکھ اکیانوے ہزار ٹن رہی۔