اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس لوڈ مینجمنٹ منصوبے پرغور ہوگا

Dr. Abdul Hafeez Sheikh

Dr. Abdul Hafeez Sheikh

پشاور(جیوڈیسک) پشاور اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں یکم فروری سے نئے گیس لوڈ مینجمنٹ منصوبے کے تحت گیس کی تقسیم اور ایل این جی کے درآمدی ٹینڈرز کا معاملہ زیر بحث آئے گاوزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ اجلاس کی زیر صدارت ہورہا ہے۔

اجلاس کے دوران ملک میں گیس قلت میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر غور ہوگا۔ یکم فروری سے صنعتوں ، کھاد کارخانوں، سی این جی اسٹیشن اور گھریلو صارفین کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ کا نیا منصوبہ پیش ہوگا۔

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی مائع قدرتی گیس یعنی ایل این جی کی درآمد کے لیے دوبارہ بولیاں طلب کرنے پر بھی غور کرسکتی ہے۔اجلاس میں ترقیاتی بجٹ کے لیے 29 بڑے منصوبوں، یوریا کھاد، گندم اور دیگر اجناس کی قیمتوں اور اسٹاک کا جائزہ لیا جائے گا۔