گلگت میں فائرنگ اور دستی بم حملہ،6افراد ہلاک

gilgit

gilgit

گلگت: (جیو ڈیسک) فائرنگ اور دستی بم کے حملے میں چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ نے شہر میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کر کے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گلگت سٹی چوک پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا جس سے چار افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں سی ایم ایچ اور سٹی ا سپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مسلح تصادم کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی ہے۔ کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں۔ انتظامیہ نے گلگت میں غیرمعینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کرکے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ گلگت بلتستان اسکاوٹس کو پولیس کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز نے گلگت شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔