گوجرانوالہ: بیٹے کے ہاتھوں والدین،6 بہن بھائی قتل

gujranwala

gujranwala

گوجرانوالہ تھانہ باغبان پورا کے علاقے محلہ کلر آبادی میں بیٹے نے اپنے ماں باپ اور چھ بہن بھائیوں کو قتل کر دیا پولیس نے ملزم محمد افضل کو گرفتار کر کے پستول برامد کرلیا۔
گوجرانوالہ تھانہ باغبان پورا کے علاقے محلہ کلر آبادی کے رہائشی محمد افضل نے گھریلو تنازعہ پر اپنے چھ بہن بھائیوں اور ماں باپ کو قتل کردیا۔ملزم نے مقتولین کو نشہ آور چیز کھلا کر بیہوش کر کے چار پائیوں کے ساتھ باندھ کر ان کے سر پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور خود کو بے گنا ثابت کر نے کے لیے اپنے آپ کو بھی زخمی کر لیا۔
پولیس نے محمد افضل کو حراست میں لیکر واردات میں استمعال ہونے والا خون آلود پستول برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔