گوجرہ نین روڈ محلہ کھوکھراں کا ٹرانسفامر تین دن سے خراب تین دن سے بجلی بند

گوجرہ(محمد بلال احمد بٹ)گوجرہ نین روڈ محلہ کھوکھراں کا ٹرانسفامر تین دن سے خراب تین دن سے بجلی بند پچھلے چار ماہ میں چھ دفعہ ٹرانسامر خراب ہوا غریب عوام سے لائن مین پرویز نے پہلے بھی ہر دفعہ پیسے وصول کئے اور اب بھی پانچ پانچ سو روپے فی میٹر کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے ٹرانسفامر اتار کر رکھ دیا گیا ہے۔

عوام ذلیل وخوار ہو رہی ہے پہلے بھی لوکل مکینکوں سے ٹھیک کروایا جاتا ہے جس کی وجہ بار بار خراب ہوجاتاہے عوام کی اپیل ہے کہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور فورا نیا ٹرانسفر رکھا جائے۔