یونین کونسل لیٹی شہر کی مین گلی جوہڑ کا نقشہ پیش کر رہی ہے

تلہ گنگ ( تحصیل رپورٹر )یونین کونسل لیٹی شہر کی مین گلی جوہڑ کا نقشہ پیش کر رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہے۔

دوکانوں اور مکانوں کو شدید نقصان کا خطرہ ۔ اہلیان علاقہ کا شہر کی مین گلی تعمیر کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق موضع لیٹی میں بازار کی مین گلی نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے جوہڑ کا نقشہ پیش کر رہی ہے۔ جس سے لوگوں کا پیدل چلنا دشوار اور دوکانوں مکانوں کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے۔

تاجروں اور اہلیان محلہ نے عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی کو فی الفور تعمیر کر کے ہمیں اس عزاب سے نجات دلائی جائے۔