گوگل اسلام مخالف فلم کی انٹرنیٹ پر رسائی روکنے پر رضا مند

Google

Google

گوگل (جیوڈیسک) گوگل اردن میں امریکی ساختہ اسلام مخالف فلم کی انٹر نیٹ صارفین تک رسائی روکنے پر رضا مند ہو گیا ہے اس فلم کے باعث مسلم دنیا میں غم وغصے کی لہر پھیلی ہوئی ہے۔اردن کے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف طیل کے حوالے الدستور اخبار نے بتایا کہ ہم نے مملکت میں اس فلم کے تمام لنکس روکنے کے لئے گوگل سے کہا ہے جس کا موزوں جواب دیا گیا ہے، تاہم عمان میں اے ایف پی کے صحافیوں کو ہفتہ کی صبح تک بھی اس فلم تک رسائی حاصل تھی۔ کم بجٹ کی فلم مسلمانوں کی معصومیت کے باعث مسلم دنیا میں امریکہ مخالف خونریز تشدد کی لہر آئی ہوئی ہے۔

تقریباً 20 ممالک میں اس فلم کے حوالے سے بے چینی میں ابتک کم از کم 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یوٹیوب کی ملکیتی کمپنی گوگل نے بدھ کو کہا تھا کہ اس فلم کو ان ممالک میں جن کے حکام اسے غیر قانونی تصور کرتے ہیں، رسائی روک دی جائے گی،جن میں بھارت ، انڈونیشیا، ملائیشیا اور سعودی عرب شامل ہیں۔یو ٹیوب نے گزشتہ ہفتے مصر اور لیبیا میں تشدد کے بعد اس فلم تک رسائی روک دی تھی اور اس فہرست میں مزید ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ کچھ دیگر ممالک جن میں پاکستان اور سوڈان شامل ہیں نے بذات خود یوٹیوب تک رسائی بند کر دی ہے۔