بنگلہ دیش : گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج جاری ، 30 افراد زخمی

Bangladesh protest

Bangladesh protest

بنگلہ دیش (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں ہفتہ کے روز بھی گستاخانہ فلم کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا جبکہ مظاہرین نے پتھرا کیا ،جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی جب بارہ اسلامی جماعتوں کے اتحاد کے سینکڑوں کارکنوں نے چوبیس گھنٹے کی اجتماعات پر پابندی کے باوجود وسطی ڈھاکہ میں ریلی نکالنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر دھاوا بول کر ایک موٹر بائیک کو جلا ڈالا اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا .

جس پر پولیس نے آنسو گیس کے شیل داغے۔ مظاہرین نے پابندی کے باوجود اسلام مخالف فلم کیخلاف احتجاج کی کوشش کی اور پولیس پر پتھرا بھی کیا گیا۔ پولیس نے گروپ کے کچھ راہنماؤں سمیت متعدد مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔ ایک مقامی اخبار کے مطابق کم از کم تیس افراد زخمی اور چالیس کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے رپورٹ کی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔