یمن : شیعہ باغیوں اور سلفیوں کے درمیان جھڑپیں ، 8 افراد ہلاک

Yaman

Yaman

یمن (جیوڈیسک) یمن کے جنوب میں زیدی باغیوں اور سلفیوں کے درمیان تصادم میں 8 سلفی ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ امران کے قصبے ردا میں زیدی باغیوں اور سلفیوں کے درمیان یہ تصادم ہوا جہاں 8 سلفی ہلاک ہو گئے۔ تاہم زیدی باغیوں کو جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ ہفتہ کے روز ردا میں زیدی باغیوں نے شیل داغے اور ایک مدرسہ کو نقصان پہنچایا۔ جھڑپوں کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ یہ جھڑپیں ایسے وقت ہوئی ہیں جب ایک روز قبل سلفیوں اور قبائلیوں نے زیدی مظاہرین کے ایک احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تھی ۔