ہوگو شاویز دس جنوری کو حلف لیں گے

Hugo Chavez

Hugo Chavez

وینزویلا (جیوڈیسک)وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی حلف برادری کی تقریب کے موقع پر کراکس میں جشن کا سماں ، حلف برداری کی تقریب دس جنوری کو ہو گی۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی صحت یابی کے لیے وینزویلا میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں وینزویلا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

وینزویلا کے ممبر قومی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ہوگو شاویز کینسر کی سرجری کے بعد دیگر بیماریوں کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اور عوام ان سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک کے صدور کی ایک بڑی تعداد بھی وینزویلا کا 10 جنوری کو دورہ کر رہی ہے۔ ہوگو شاویز کے اتحادی رہنما نے عوام پر زور دیا کہ 10 جنوری کے دن کراکس میں ایک بڑا اجتماع کریں اور صدر ہوگو شاویز کی حمایت کا اعلان کریں۔