ہڈی جوڑ کے ماہر حاجی طارق آف جہلم ہڈی جوڑ گزشتہ روز انتقال کر گئے

گجرات(جی پی آئی)ہڈی جوڑ کے ماہر حاجی طارق آف جہلم ہڈی جوڑ شدید علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم عرصہ دو سال سے دل کے مرض میں مبتلا تھے ، ان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قبرستان بھٹیاں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی ، عوامی اور مذہبی شخصیات کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔