ہیلری کلنٹن اسپتال میں اڑتالیس گھنٹے زیر نگرانی رہیں گی

Hillary Clinton

Hillary Clinton

امریکہ(جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کو خون کی قے آنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر انکی مکمل نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان وزیر خارجہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر کے مطابق ہیلری کی خون میں لوتھڑے ملے ہیں جو کہ ایک ہفتے پرانے معلوم ہونے ہیں جس کا وہ جائزہ لے رہے ہیں اور انکو مزید اڑتالیس گھنٹے تک زیرنگرانی رکھا جائے گا اور اس حوالے سے جو بھی اقدامات اٹھانے پڑے وہ اٹھائیں گے۔