مقبوضہ کشمیر: پونچھ میں برفباری، مقامی آبادی پریشان

Azad Kashmir

Azad Kashmir

مقبوضہ کشمیر(جیوڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پونچھ میں برفباری سے سیاحوں کا رش بڑھ گیا مگر مقامی شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

پونچھ میں برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہوگئی ہے جہاں ہزاروں سیاح خوبصورت نظاروں سے لطف اٹھانے میں مصروف ہیں تو دوسری جا نب مقامی افراد برفباری سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شاہراہیں بند ہونے سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے اس بار برفباری وقت سے پہلے شروع ہوگئی ہے جس کے وجہ سے لوگوں کو پانی اور بجلی کی عدم دستیابی سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگ لکڑیاں جلا کر اپنی ضروریات پوری کرنے پر مجبور ہیں۔