یورپ کی پہلی سکارف اوڑھنے والی خاتون میئر بن گئیں

woman wearing scarf

woman wearing scarf

بوسنیا (جیوڈیسک) بوسنیا کی تینتالیس سالہ آمرہ بابک مقامی الیکشن جیت کر یورپ میں پہلی سکارف پہننے والی مئیر بن گئیں ہیں۔

دارلحکومت سرائیوو کے قریبی ٹائون وائسکو سے الیکشن لڑنے والی یہ خاتون تیس فیصد ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہوئیں جو نہ صرف بوسنیا کی پہلی خاتون میئر ہیں بلکہ براعظم یورپ کی واحد خاتون میئر بھی ہیں جو اپنا سر ڈھانپتی ہیں۔ آمرہ نے اپنی جیت کو جمہو ریت کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جیت میں یورپ کے لیے پیغام بھی ہے کہ دوسرے مذاہب اور افراد کی شناخت کو تسلیم کرنا بے حد اہم ہے۔ آمرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں سکارف کے استعمال سے کبھی کوئی پریشانی نہیں ہوئی جبکہ وہ کبھی بھی مذہب کو سیاست اور سیاست کو مذہب کے لیے استعمال نہیں کریں گی۔