یونان میں حکومت سازی کیلئے تمام کوششیں ناکام

Greece election

Greece election

یونان : (جیو ڈیسک)یونان میں حکومت سازی کیلئے تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ ملک میں نئے سرے سے انتخابات کے اعلان نے مالیاتی مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔ حکومت سازی کیلئے کوششوں میں ناکامی کے بعد یورو کی قیمت 1.28 ڈالر کی سطح سے بھی نیچے گر گئی جبکہ ہسپانوی اور اٹالین بانڈز پر منافع چھ فیصد کی خطرناک سطح تک پہنچ گیا۔

یونان کے صدر کارلوس پاپو لیاس نے گزشتہ روز حکومت سازی کیلئے قدامت پسند جماعت نیو ڈیمو کریس ، سوشلسٹ پاسوک اور ریڈیکل ڈیمو کریٹ لیفٹ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا اجلاس طب کیا تھا۔ بات چیت کے اختتام پر صدر کارلوس پاپلو لیاس نے اجلاس کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں اتحادی حکومت کی تسلسل پر متفق نہیں ہوسکے۔