موصل میں چیک پوسٹ پر خود کش حملہ،5 فوجی اہلکار ہلاک

iraq attacks

iraq attacks

عراق : (جیو ڈیسک) عراق کے شمالی شہر موصل میں چیک پوسٹ پرخودکش حملے کے نتیجہ میں 5 فوجی اہلکار ہلاک اور 23 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی خبر رساں ادارے نے موصل میں عراقی حکام کے حوالہ سے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھرا آئل ٹینکر چیک پوسٹ کے گیٹ سے ٹکرا دیا۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں 3 فوجی اہلکار جبکہ دیگر عام شہری ہیں۔