یو ٹیوب نے دہشتگردی کے فروغ کا باعث بننے والے ویڈیوز ہٹا دیئے

you tub

you tub

برطانیہ: (جیوڈیسک) گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی پولیس کی درخواست پر اس نے یوٹیوب سے مبینہ طور پر دہشت گردی کے فروغ کا باعث بننے والے 640 ویڈیوز ہٹا دیئے ہیں۔انٹرنیٹ کے مشہور سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ برطانیہ کی پولیس ایسوسی ایشن کی جانب سے شکایت ملنے کے بعد مشتبہ ویڈیوز کے پانچ اکانٹس غیر فعال کردیئے گئے ہیں اور ایسے 640 ویڈیوز کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہے جن سے مبینہ طور پر دہشت گردی کے فروغ کا خدشہ تھا۔ علاوہ ازیں گوگل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بہت سارے ملکوں کی جانب سے اس قسم کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل کا کہنا ہے کہ یوٹیوب پر موجودہ پاک فوج اور سیاسی رہنماں کی تضحیک کا باعث بننے والے ویڈیوز ہٹائے جائیں تاہم حکومت پاکستان کی یہ درخواست مسترد کی گئی ہے۔