11مئی کو عوام نے اندھیروں کو مسترد کر کے اجالوں کا انتخاب کر لیا : عذرا صابر خ

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی و سٹی صدر شعبہ خواتین بیگم عذرا صابر خان نے کہا ہے کہ 11مئی کو عوام نے اندھیروں کو مسترد کرکے اجا لوں کا انتخاب کر لیا ، مسلم لیگ ن عوام دوست پالیسیوں سے ملک کا مقدر بدل دے گی،نوا زشریف سچی نیت ،جرات اوراستقامت سے ملک کا کونہ کونہ سنوار یں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش پر خواتین کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ زرداری ٹولے کی کرپشن نا اہلی اور اقربا ء پروری کے ستائے ہوئے عوام نے عام انتخابات میںاپنے ووٹ کی طاقت سے ملک کی سیاست کا رخ موڑ کر رکھ دیا اور لوڈشیدنگ ،مہنگائی اور دہشت گردی جیسے سنگین مسائل کے حل کے لئے مسلم لیگ ن پر اعتما د کر کے ملک کی آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا دیا ہے۔

عوام گواہ ہیں کہ مسلم لیگ ن جب بھی برسر اقتدار آئی ملک نے ہر شعبے میں ترقی کی اور ملکی معیشت کا پہیہ رواں دواں ہو اہے ، شریف برادران عوام کی تائید وحمایت سے پاکستان کو مصائب کی دلدل سے نکال کر ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی جانب لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل میںخواتین کا کردار مسلمہ ہے،قوم کی مائیں بہنیں بیٹیاں پاکستان کی بقا ء کی جنگ میں مسلم لیگ ن کا بھرپور ساتھ دیں ،اس موقع پر رشدہ امان اللہ ، باجی خالدہ نسرین،راحیلہ اسلم اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔