2014 سے پہلے افغانستان سے فوجیں نہیں نکالیں گے: نیٹو

Rasmussen

Rasmussen

برسلز(جیوڈیسک)نیٹو سیکرٹری جنرل راسموسین کا کہنا ہے طالبان کے حملوں میں شدت کے باوجود 2014 سے پہلے افغانستان سے فوجیں نہیں نکالیں گے۔

برسلز میں غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نیٹو سربراہ کا کہنا تھا افغان فورسز کے اہلکاروں کی جانب سے نیٹو فوجیوں پر حملوں سے باہمی اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہیں اور انہیں اس پر تشویش ہے تاہم ان حملوں سے خوفزدہ ہو کر اتحادی افواج کا قبل ازوقت انخلا نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا اتحادی فورسز سن دو ہزار چودہ کو اپنے مقررہ وقت پر ہی انخلا شروع کریں گی۔ ان کا کہنا تھا اتحادیوں نے افغانستان کی سیکیورٹی کا انتظام بتدریج افغان فورسز کے حوالے کرنا شروع کر دیا ہے۔