آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Weather

Weather

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آج سے ملک کے اکثر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی تربت ،دالبندین، رحیم یار خان اور سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ حیدر آباد،سکھر، شہید بینظیر آباد ،روہڑی، جیکب آباد اور ڈی جی خان میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں میں ریکارڈ کے گئے۔

آباد 34، مری 21، لاہور 37، مظفرآباد 34، کراچی 36، گلگت 29، پشاور 36، فیصل آباد 36، کوئٹہ 35، ملتان 38، سکردو24 اور حیدرآباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔