25دسمبر کومسیحی برادری کرسمس ڈے منائے گی

گجرات (جی پی آئی) 25دسمبر کو مسیحی برادری کرسمس ڈے منائے گی ، اس سلسلہ میں کرسمس تقریبات کا آغاز دنیا بھر میں ہو گیا ہے ، اسی سلسلہ میں ضلع گجرات میں بھی مسیحی برادری میں جوش و خروش پایا جاتا ہے اور کرسمس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

کرسمس کی تقریبات کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی پلان بھی مرتب کر لیا ہے ، اور مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کو چراغاں بھی کیا جائیگا ، کیک کاٹے جائینگے ، سرکاری تعطیل ہو گی۔