65 سال سے سندھ میں آباد مہاجر حکومت سے باہر ہیں: الطاف

Altaf Hussain

Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ میں صرف دیہی سندھ کے مقامی سندھی بولنے والوں کی حکومت ہے جو مہاجر گزشتہ65 برسوں سے سندھ میں آباد ہیں، وہ حکومت سے باہر ہیں۔

ایم کی ایم کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد ملک میں لسانی و ثقافتی تقسیم ختم ہو چکی ہوتی تو آج سندھ کی آدھی آبادی حکومت سے باہر نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے لفظ مہاجر کو اپنی شناخت بنا لیا۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہہ شناخت اس لئے نہیں چنی کہ خدانخواستہ اس کی بنیاد پرعلیحدہ وطن یا صوبے کا مطالبہ کریں گے۔