عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے دستاویزات وزارت خارجہ کو ارسال

Aafia Siddiqui

Aafia Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) وزارت داخلہ نیعافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے دستاویز تیار کر لیں جو امریکی حکام کو جلد روانہ کی جائیں گی۔ وزارت داخلہ نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے دستاویز تیار کر لیں ہیں۔ یہ دستاویزات وزرات داخلہ نے وزارت خارجہ کو ارسال کی ہیں۔

وزارت خارجہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے دستاویزات امریکی حکام کو ارسال کرے گا۔ دستاویزات یورپین یونین کو بھی ارسال کی جائیں گی اس کے علاوہ دستاویزات 64 ممالک کے وزیر خارجہ کو بھی بھیجے جائیں گے۔ دستاویزات وزیر اعظم کی ہدایت پر تیار کی گئیں ہیں۔