اعوام کو اپنے فیصلے کرنے کا آزادانہ حق دینا ہوگا ورنہ وہ وقت دور نہیں کہ اعوام یہ حق چھین کرلیں گے

چکوال : محمد زبیر کیانی امیدوار برائے حلقہ NA – 55 اور PP-13 نے کہا ہے ۔ بیلٹ پیپر سے خالی خانہ ہٹانا 70% ووٹرز کے حقوق پر ڈاکہ ہے کیونکہ ہر ووٹر کا یہ بنیادی حق ہے وہ ووٹ اپنی مرضی سے دے اور اگر ووٹرز ” ووٹ فا ر نن” کے اپشن کو چننا چا ئیں تو اس کی بھی اجازت ہو۔ پاکستان میں ووٹرز ٹرن اور 30% سے 40% کے درمیان رہتا ہے۔

ووٹرز کا ووٹ ڈالنے کے لیے پولینگ سٹیشن پر نہ آنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ انھیں اپنی مرضی سے ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا جاتا اور انھیں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ کم گنہگار(less evil) کے اپشن کو استعمال کریں۔ پاکستان اور پاکستانی اعوام کو کرپٹ نظام کے چنگل سے نجات اعوام پاکستان ہی دیلا سکتے ہوں۔ کیونکہ جب تک یہ کرپٹ سسٹم اور اس کے ذریعے آنے والے کرپٹ سیاست دانوں کے ٹولے کا راستہ نہیں روکا جاے گا یہ ملک اور اس کی اعوام ترقی نہیں کر سکے گی۔

ہمیں یہ بات دل سے تسلیم کرنی ہو گی کہ اعوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیںہمیں اعوام کو اپنے فیصلے کرنے کا ازادانہ حق دینا ہوگا ورنہ وہ وقت دور نہیں کہ اعوام یہ حق چھین لیں گے۔ اس لیے یہ اخری موقع ہے اس کے بعد قسمت بھی ساتھ نہ دے گی اور انے والی نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گیں۔

زبیر کیانی نے کہا کہ نگران وفاقی وزیرملک حبیب کا آج کے اخبارات میں چھپنے والا بیان بد دیانتی پر مبنی ہے جس میں انھوں نے ایک سیاسی پارٹی کی کھلی حمایت کی ہے جو کہ نگران سیٹ آپ کے اصولوں کے ساتھ کھلا تضاد ہے الیکشن کمیشن ایکشن لے۔