چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی میاں برادران سے ملاقات کے ضلع گجرات کی سیاست پر دورس نتائج برآمد ہونگے ،چوہدری منور تارڑ

کھاریاں : چوہدری عابدرضا کوٹلہ کی میاں برادران سے ملاقات کے ضلع گجرات کی سیاست پر دورس نتائج برآمد ہونگے ان خیالات کااظہار چوہدری منور تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری عابدرضا تاجروں کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں اور انہیں حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہم چوہدری عابدرضا پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ تاجر برادری کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں گے ہم چوہدری عابدرضا کی قیادت میں متحد ہیں اور انشاء اللہ عوام کی محبتوں کا قرض ان کی خدمت کرکے اتاریں گے تاجر برادری نے الیکشن میں ان کی بھرپور حمایت کااعلان کیا تھا اور مستقبل میں بھی وہ چوہدری عابدرضا کو کامیاب کروانے کیلئے اپنا تن من دھن قربان کردینگے۔