کھاریاں : سید ضیاء اللہ شاہ کو ووٹ دینے پر ہم اہلیان حلقہ این اے107کی عوام کے شکر گزار ہیں چوہدری عمران انور

کھاریاں : راہنما جماعت اسلامی ضلع گجرات چوہدری عمران انور نے کہا کہ سید ضیاء اللہ شاہ کو ووٹ دینے پر ہم اہلیان حلقہ این اے107کی عوام کے شکر گزار ہیں سید ضیاء اللہ شاہ کی الخدمت فائونڈیشن کے حوالے سے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں الخدمت فائونڈیشن لاکھوں خاندانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ منتھلی عوام کے گھروں میں راشن کی تقسیم کرکے اپنی آخرت سنوانے کا فریضہ سرانجام دے رہاہے۔

الخدمت فائونڈیشن نے رمضان پیکیج کے حوالے سے بھی ایک جامع پلان تشکیل دیدی ہے جس سے مستحق اور غریب گھرانوں کو اشیاء خوردنوش میسر ہونگی اور انکے لئے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عیدی پلان پر بھی بریفنگ ہوچکی ہے الخدمت فائونڈیشن ملک پاکستان سے دنیا بھر میں لاکھوں یتیم بیروزگاری مسکین خاندانوں کی پرورش کا فریضہ سرانجام دے رہاہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے۔