پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی صدر اولاندا کا کہنا ہے کہ معاشقہ اسکینڈل ان کا ذاتی معاملہ ہے اور وہ جلد اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ پیرس میں پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ دورہ امریکا پر ان کے ساتھ خاتون اول جائیں گی یا ان کی نئی دوست، تو فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ نجی معاملہ ہے اور وہ اسے نجی طور پر ہی حل کرلیں گے۔۔
کسی کو اس میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ امریکا پر جانے سے پہلے وہ یہ مسئلہ نمٹا لیں گے۔ امریکا کی جانب سے صدر اولاند اور فرسٹ لیڈی ویلیری ٹرائیرویلر کو اگلے ماہ وائٹ ہاوٴس میں مدعو کیا گیا ہے۔
فرانسیسی صدر اولاند کے فلمی اداکارہ ڑولی گائیے سے معاشقے کا اسکینڈل کچھ دن پہلے سامنے آیا ہے۔ فرانس کی خاتون اول اس خبر کے صدمے سے اسپتال میں داخل ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب حزب اختلاف نے بھی اس معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رکھا ہے اور اسمبلی اجلاس میں صدر اولاند سے وضاحت کا مطالبہ کیا ہے۔