متاثرہ گوٹھوں اور شہری علاقوں کے عوام کے لئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے،اقبال محمد علی خان

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد،قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر بارش سے متاثرین کی امداد اوردوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا نے کیلئے حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان ،اراکین صوبائی اسمبلی ارتضیٰ فاروقی اور نشاط ضیاء قادری کے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئے شاہراہ فیصل سمیت شاہ فیصل کالونی کے اندرونی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو اپنی نگرانی میں یقینی بنا کر عوام کو دشواریوں سے چھٹکارہ دلا تے رہے۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے متحدہ قومی موومنٹ شاہ فیصل سیکٹر و یونٹ کے ذمہ دران کے ہمراہ شاہراہ فیصل اور ناتھاخان گوٹھ میں چکورہ نالہ کا معائنہ کر کے نالے سے نکاسی آب کے نظام کا جائزہ لیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے ایکسئین اسلم پرویز اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا کہ ائر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے بارہا یقین دہانی کی باوجود نکاسی آب کا نظام بہتر نہ بنانے کی وجہ سے شاہراہ فیصل اور شاہ فیصل کالونی ،گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،اور چکورہ نالہ میں دوران برسات سیلابی صورتحال کا سامان رہتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے مکین شدید اذیت کا شکار اور شاہراہ فیصل پر ٹریفک کا نظام دربرہم ہوجاتا ہے ایم این اے اقبال محمد علی خان نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے۔

کہ فوری طور پر ائرپورٹ اور اس سے ملحقہ آبادی سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے موثر نظام بنا یا جائے تاکہ برساتی پانی شاہراہ فیصل اور شاہ فیصل کالونی میں داخل نہ ہو چکورہ نالے پر برساتی پانی کی نکاسی کا معائنہ کرتے ہوئے شہر کے بڑے برساتی نالوں میں شمار ہونے والے چکورہ نالے پر قائم بھینسوں کے باڑوں اور تعمیرات کے قیام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ افسران کو ہدایت کہ فوری طور پر برساتی نالوں اور نکاسی آب کے حوالے سے قائم تنصیبات پر سے تجاوزات ،تعمیرات اور بھنیسوں کے باڑوں کا فی الفور خاتمہ کرکے نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے علاقہ عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ برساتی نالوں اورسیوریج لائنوں کو صاف ستھرا رکھنے میں بلدیاتی اداروں کی مدد کریں کوڑا کرکٹ اور کچرا برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں میں ہر گز نہ ڈالیں اس موقع پر MNAاقبال محمد علی خان نے بلدیہ شرقی کے افسران کو ہدایت کی کہ برساتی پانی کی نکاسی کے ساتھ صاف ستھرے صحت مند ماحول کے قیام کو بھی یقینی بنایا جائے۔

Shah Faisal Town

Shah Faisal Town