افغانستان کی غیر قانونی حکومت امداد سے محروم ہو جائیگی،امریکی انتباہ

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) افغان صدارتی انتخابات کے نتائج اب بھی شکوک کی لپیٹ میں ہیں، امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ افغانستان میں غیر قانونی حکومت امریکا کی مالی امداد اور سکیورٹی حمایت سے محروم کردی جائے گی۔

یوں تو افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج ورلڈ بینک کے سابق ٹیکنوکریٹ اشرف غنی کے حق میں آئے ہیں مگر شکوک کے بادل اب بھی چھائے ہیں۔ دھاندلی کے الزامات سے معاملہ دھندلارہا ہے۔ چوبیس جولائی کو انتخابات کے حتمی نتیجے کا اعلان کیا جائے گا۔

صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ نے ابتدائی نتائج مسترد کر دیے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ نتائج افغان اقتدارپرقبضہ کے مترادف ہیں، جب کہ امریکا نے بھی ان نتائج پرعدم اطمینان ظاہر کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ غیر قانونی راستے سے اقتدارپرجو حکومت آئے گی وہ امریکا کی مالی امداد اورسیکیورٹی حمایت سے محروم کردی جائے گی۔