ایجنسیاں خود کو عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتیں، پشاور ہائی کورٹ

Peshawar High Court

Peshawar High Court

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ایجنسیاں خود کو عدلیہ سے بالاتر سمجھتی ہیں،انہوں نے یہ ریمارکس پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیتے ہو ئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ حساس اداروں کے حکام کو عدالت کے سامنے پیش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجنسیاں خود کو عدلیہ سے بالاتر سمجھتی ہیں اس لئے وہ خود کو عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ حساس نوعیت کے کیسز میں فیصلہ کیا جا ئے۔