اکبر بگٹی کی چھٹی برسی، کوئٹہ سمیت متعدد شہروں میں پہیہ جام ہڑتال

strike in Quetta

strike in Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک)نواب محمد اکبر خان بگٹی کی چھٹی برسی کے موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال۔ نواب محمد اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر ہڑتال کی کال بلوچ ریپبلکن پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی نے دی ہیں جبکہ دیگر سیاسی اور سماجی جماعتوں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔کوئٹہ میں سریاب روڈ ، جناح روڈ ،زرغون روڈ ،بروری روڈ ،جوائنٹ روڈ ، ہزار گنجی، سمگلنلی روڈاور دیگر علاقوں میں تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بندہیں ۔کوئٹہ کے علاوہ مستونگ، منگوچر، قلات ،خضدار ،سبی، نصیر آباد،نوشکی،دالبندین، ڈیرہ بگٹی، گوادر سمیت دیگر علاقوں میں مکمل شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔اس موقع پر سڑکیں سنسان ہیں۔

انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نبٹنے کے لیے پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری اور ایف سی کی بھاری نفری تمام علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے جو ان علاقوں میں گشت کررہی ہے ۔اس موقع پر سریاب روڈ کے مختلف مقامات پر مشتعل افراد نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی جنہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر منتشر کردیا۔