آل لسبیلہ کراچی شہید نفیس حیات یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان شہید حیات نفیس فٹ بال کلب اور لیاری کمبائنڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی : ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن لسبیلہ کے زیر نگرانی جاری آل لسبیلہ کراچی شہید حیات نفیس یاد گاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں میزبان ٹیم شہید حیات نفیس فٹ بال کلب نے ایک سخت مقابلے کے بعد ینگ پنجگور لیاری کو 2-1 سے زیر کرکے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل مقابلے میں لیاری کمبائنڈ نے ایک سخت کشمکش کے بعد مد مقابل نواجون کھلاڑیوں پر مشتمل بیلہ سٹی کمبائنڈ کو 1-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ مستحکم کرلی دونوں ٹیموں کے مابین نہایت سخت مقابلہ رہا کھیل کے آخری لمحات میں فاتح ٹیم کی جانب سے شہزاد نے لیاری کمبائنڈ کی جانب سے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں ریفری کے فرائض پرنس دلمراد ،ذاہد عشاق اور نذیر رضا نے انجام دیئے۔