آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کردی

Oil Tankers

Oil Tankers

کراچی (جیوڈیسک) آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن نے مطالبات کے حق میں آج سے ملک بھر میں ہڑتال شروع کردی ہے۔آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری اسرار شنواری کے مطابق آئل ٹینکر مالکان نے اپنے مطالبات کے حق میں آج سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال شروع کردی ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی معطل ہے۔

ہڑتال سے افغانستان میں نیٹو فورسز کی سپلائی بھی متاثر ہوگی۔ اسرار شنواری کا کہنا ہے کہ پی، ایس، او نے 15 ہزار آئل ٹینکروں میں سے 5 ہزار آئل ٹینکر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایف، بی، آر نے ٹوکن ٹیکس کی صورت میں آئل ٹھیکیداروں پر ٹیکس میں دوسوفیصد اضافہ کیا ہے جو ظالمانہ اقدام ہے۔