مذاکرات واحد آپشن، نتائج حاصل کریں گے : پرویز رشید

Pervez Rasheed

Pervez Rasheed

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی پر سب نے اتفاق کیا یہی واحد آپشن بھی ہے، اسی سے نتائیج حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کی بھی وہی سوچ ہے جو حکومت کی ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ اجلاس خوشگوار اور مفاہمت کی فضا میں ہوا سب کی سوچ میں یکسانیت تھی، حکمت عملی پر سب نے اتفاق کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھشت گردی کے خاتمے کیلئے مزاکرات ہی واحد آپشن ہیں اور انہی سے نتائیج حاصل کریں گے، پہلے یا بعد میں مذاکرات کی بات نہیں جو بھی پہل کرے گا اس سے مزاکرات کریں گے۔ پرویز رشید نے کہا کہ فوج کی بھی وہی سوچ ہے جو حکومت کی ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جو حکومت کہے گی۔

ہم اس پر عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ بنانے، اقتصادی ترقی اور بجلی کے بحران کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں رکھتا سب بلوچستان کے معاملے پر بھی ایسا ہی اجلاس بلانے پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعجاز الحق ہمارے ہی ساتھ ہیں جبکہ شیخ رشید کو اس لئے نہیں بلایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت موجود تھی۔