شاہ زیب کے قاتلوں کی معافی کیلئے 15 سے 20 کروڑ میں ڈیل ہوئی

Shah Zaib

Shah Zaib

کراچی (جیوڈیسک) شاہ زیب کے قاتلوں کی معافی کے لئے 15 سے 20 کروڑ میں ڈیل ہوئی، والد اورنگزیب نے آسٹریلیا کا ویزا حاصل کر لیا۔ شاہ زیب کے والد اورنگزیب نے بیٹے کے خون کا سودا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ زیب کے والد اورنگزیب اور ملزمان کے درمیان تین ماہ سے گفت وشنید چل رہی تھی۔ اس دوران اورنگزیب نے اپنی بیٹی کے لیے آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی جانب سے اورنگزیب کو 15، سے 20 کروڑ روپے کا پے آرڈر دیا گیا۔

پے آڈر کیش ہونے کے بعد اورنگزیب نے بیٹے کے قاتلوں کی معافی کا اعلان کر دیا اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ آسٹریلیا کے ویزہ بھی حاصل کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اورنگزیب جلد آسٹریلیا پہنچنے کے بعد سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواست بھی دیں گے۔