آل پارٹیز کانفرنس، فضل الرحمن، فاروق ستار اور خورشید شاہ کا اظہار خیال

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے اتفاق رائے پر مبنی فیصلے کرنا ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے رہ نما فاروق ستار نے کہا کہ صرف ماضی کے مروجہ طریقوں کو اپنا کر دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے۔

اے پی سی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس میں بات چیت کے بعد کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد میں مشکل کا سامنا ہے، مسئلے کے حل کے لیے سیاسی سطح پر متحد ہو کر آگے بڑھنا ہو گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہ وزیر اعظم نے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کر کے مسئلے کے حل کی جانب پہل کر دی ہے۔ دہشت گردی کی جڑ کو ختم کرنا ہو گا۔ صرف ماضی کے طریقوں کو اپنا کر دہشت گردی ختم نہیں کی جاسکتی۔ پیپلز پارٹی کے رہ نما خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں مکمل اتفاق ہے کہ ملک میں امن ہونا چاہیے۔