الطاف حسین کی گرفتاری متحدہ کیخلاف عالمی سازش ہے: طاہر حسین

MQM

MQM

کراچی: لندن میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں حراست میں لئے جانے پرتشویش و مذمت کا اظہار کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ‘ سینئر رہنما شاہد قریشی ‘ ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید و دیگر رہنما¶ں کہا کہ روایتی سیاست ‘ جاگیردارانہ و استحصالی نظام اور کرپٹ و طبقاتی سسٹم کیخلاف نبرد آزما متحد ہ قومی موومنٹ اور اس کے قائد الطاف حسین کیخلاف سازشیں کوئی نئی بات نہیں ہیں اور لندن میں الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کیس میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ہاتھوں گرفتاری بھی انہی سازشوں کی کڑی ہے مگر جس طرح ماضی میں کوئی سازش نہ تو الطاف حسین کو عوام کے دلوں سے نکال سکی ہے اور نہ ہی متحدہ قومی موومنٹ کے جمہوری و سیاسی سفر میں رکاوٹ بن سکی ہے اسی طرح یہ سازش بھی اپنی موت آپ مرجائے گی۔

آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پرویز مشرف کی ہدایت پر مسلم بھٹو ‘ شاہد قریشی ‘ طاہر حسین سید اور اے پی ایم ایل کے دیگر رہنما¶ں نے نمائش چورنگی پر متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے اظہار یکجہتی کیا اوردھرنے میں شریک اراکین رابطہ کمیٹی ‘ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر رہنما¶ں کو پرویز مشرف کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔