الطاف حسین کیخلاف تحقیقات برطانوی پولیس کا معاملہ ہے، ولیم ہیگ

William Hague

William Hague

اسلام آباد (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف تحقیقات پولیس کا معاملہ ہے، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ برطانیہ کے ساتھ تجارت 3 سال میں 5 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف تحقیقات پولیس کا معاملہ ہے۔

اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوامی نے انتخابات میں دہشت گردی کو مسترد کردیا، پاکستان بھارت تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارا ہدف اگلے 3 سال میں برطانیہ کے ساتھ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے کر جانا ہے، پاکستان اور برطانیہ افغانستان میں امن کیلئے پر عزم ہیں، امید ہے افغان طالبان دوحہ دفتر کھول لیں گے۔