امریکا میں کورونا بے قابو آج بھی 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

America Corona Cases

America Corona Cases

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا اور یورپ میں کورونا بے قابو ہو گیا، امریکا میں آج بھی 4 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ جبکہ برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں مزید1 لاکھ 89 ہزار افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں آج 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ فرانس میں مسلسل دوسرے روز بھی 2لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ گئے

اس کے علاوہ اٹلی میں 1 لاکھ 26 ہزار اوراسپین میں 1لاکھ 61ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکارہوگئے ، اس کے علاوہ انگلینڈ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث 8 اسپتالوں میں اضافی یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں کورونا کیسز میں اضافے پرامریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی کو رونا میں مبتلا اور وبا پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ اسرائیل میں کمزور مدافعت والے افراد کے لیے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی چوتھی ڈوز کی منظوری دے دی گئی ۔