امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 لاکھ ہو گئی

America Coronavirus

America Coronavirus

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 لاکھ ہو گئی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے 8 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ یہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق مرنے والوں کی تعداد امریکی ریاستوں ایٹلانٹا اورسینٹ لوئیس کی مجموعی آبادی کے برابر ہو گئی ہے۔ امریکا میں کورونا سے ہلاکتوں کا تناسب 15فیصد ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا میں 2 لاکھ افراد کورونا ویکسین دستیاب ہونے سے قبل وبا سے سے ہلاک ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سامنے آنے والے اعداد و شمار سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کورونا کے بہت سے کیسز کویا تو چھپا لیا جاتا ہے یا پھر نظرانداز کیا جاتا ہے۔