امریکہ: جان کیری کے گھر سے باہر مشکوک شخص گرفتار

U.S.

U.S.

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے گھر کے باہر سے مشکوک شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے کر بندوق کی گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ ملزم جان کیری کے گھر کے باہر کی تصویریں کھینچ رہا تھا۔ جس کو حراست میں لے کر تلاشی لی گئی۔

تو اس کے پاس سے ممکنہ بور رائفل کی گولیاں برآمد ہوئی ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے مزید تفتیش کے لیے مشبہ شخص پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ان دنوں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اپنی اہلیہ کے ہمراہ بوسٹن والے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔