سائیبریا: ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ،7 افراد زخمی

Sy barya

Sy barya

روس (جیوڈیسک) روس کے علاقے مغربی سائبیریا میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کریش کرگیا۔ جس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گیز پروم ایئر لائن کے ایم آئی ہیلی کاپٹر میں سترہ افراد سوار تھے۔ جن میں سے تین افراد کا تعلق فضائی کمپنی کے عملے سے تھا۔

جبکہ باقی چودہ افراد کا تعلق گیس کمپنی سے تھا۔ کریش لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا۔ جس کے نتیجے میں سات افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔