ایران جلد امریکہ پر حملے کرنے والے جوہری ہتھیار بنالے گا، نتن یاہو

Nitin Yaho

Nitin Yaho

اسرائیل (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو کا کہنا ہیکہ ایران جلد ایسے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرلے گا جس سے وہ امریکہ پر بھی حملہ کرسکے گا۔ اس سلسلے میں امریکہ کو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے امریکہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تہران میں نئی حکومت آنے کے باوجود اس کا جوہری پروگرام جاری ہے اور اس کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پروگرام چند سالوں کے اندر امریکہ تک اپنے جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت حاصل کرلے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس پہلے ہی ایسے میزائل موجود ہیں۔ جن سے وہ اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ نتن یاہو نے امریکہ پر زور دیا کہ ایران کو یورینیم کی افزدگی روکنے اور جوہری پروگرام کو محدود کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔