اترکھنڈ حکومت: سیلاب میں لاپتہ 5000 افراد کو مردہ قرار دینے پرغور

Atrkhand

Atrkhand

بھارتی ریاست اترکھنڈ حکومت سیلاب میں لاپتہ پانچ ہزار سے زائد افراد کو ہلاک قرار دینے پر غور کر رہی ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق حالیہ سیلاب نے بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے۔

سیلاب سے اب تک پانچ ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ اترکھنڈ کے وزیراعلی وجے بہوگنا کا کہنا ہے کہ حکومت کا لاپتہ افراد کو مردہ قرار دینے کے بعد لواحقین کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کو مردہ قرار دینے کے باوجود ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔