فورٹ ہڈ حملہ، امریکی فوجی ذہنی مریض تھا

America

America

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی اڈے پر فائرنگ کرنے والے فوجی لوپیز کا تعلق پورٹو ریکو سے تھا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ لوپیز کس کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ واقعے پر صدر بارک اوباما نے کہا تھا کہ وہ اس خبر سے دل شکستہ ہیں۔

سب کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اس واقعہ کی تہہ تک پہنچیں گے اور اپنی فوج کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کریں گے۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس کے فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر ایک امریکی فوجی کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔

حملہ آور فوجی عراق میں اپنی خدمات انجام دے چکا تھا۔ فوجی ترجمان لیٹیننٹ جنرل مارک ملی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں کہ اس حملے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق تھا تاہم اسے خارج از امکان نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ 2009ء میں اسی فوجی اڈے پر میجر ندال حسن نے فائرنگ کرکے 13 افراد کو ہلاک اور 32 کو زخمی کر دیا تھا۔